(24 نیوز)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان 26 جون اور میٹرک کے 14 جولائی سے شروع ہونگے ،انٹر پارٹ ٹو کا پہلا پیپر سائیکالوجی اور بزنس سٹیڈیز کا لیا جائے گا، انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات کا سلسلہ بارہ جولائی تک جاری رہے گا، بارہ جولائی کو حساب اور بیالوجی کا پیپر ہوگا ۔
جبکہ 14 جولائی کو میٹرک کا پہلا پیپر عربی کا لیا جائے گا، میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہے گا ،5 اگست کو آخری پیپر معاشرتی علوم کا لیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال دونوں جماعتوں کے پریکٹیکلز نہیں لئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا اہم بیان:’’گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم ہونگی‘‘