پنجاب حکومت کا نااہل وکرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت کا کرپٹ اور نااہل افسروں کیخلاف کارروائی کااعلان، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو جبری ریٹائر کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کرپٹ اور نااہل افسروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھاکہ کرپٹ اور نااہل افسروں کو جبری ریٹائر کر دیا جائےگا، تمام محکموں سے نااہل اور کرپٹ افسروں کی لسٹیں طلب کر لی گئیں، چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کرپشن پر زیرو ٹالرنس رکھتی ہے، لسٹ مکمل ہونےپرمیرٹ پر فیصلے ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لئے بری خبر