کورونا کی تیسری لہر بہت ہی خطرناک ، ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفاکیا ، شہباز شریف

May 28, 2021 | 22:06:PM

Read more!

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کاکہناہے کہ کورونا کی تیسری لہر بہت ہی خطرناک ہے، مگر ڈیڑھ سال میں حکومت نے کیا اقدام کیا؟کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہو سکتی ہے ؟ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفاکیا ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کے عشایئے میں شرکت کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کل پی ڈی ایم کااجلاس ہے ،کل پی ڈی ایم اجلاس میں مشاورت سے فیصلہ ہوگا، اجلاس میں سیاسی معاملات، بجٹ اور افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی واپسی سے متعلق میری کوئی ذاتی رائے نہیں،ہم نے عشایئے میں پارلیمانی لیڈرزکو بلایاتھا،پی ڈی ایم کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا،اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے میرافرض ہے پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ، ہمارافرض ہے حکومت کی تمام محاذوں میں ناکامی اور غفلت کو ایکسپوز کریں ۔
شہبازشریف نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر بہت ہی خطرناک ہے، مگر ڈیڑھ سال میں حکومت نے کیا اقدام کیا؟کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہو سکتی ہے ؟ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفاکیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ چینی گندم اور سبسڈیز میں کرپشن کا پیساضائع کیاگیا کاش اس پیسے کو یہاں خرچ کیاجاتا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ریاست مدینہ کا دن رات تذکرہ ہوتا ہے مگر عمل کچھ بھی نہیں ،اگردرد دل ہوتا تو ملک کے کونے کونے میں یہ وزیراعظم جاتے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا نااہل وکرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

مزیدخبریں