پنجاب کے متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنےکا فیصلہ

May 28, 2021 | 22:11:PM
 پنجاب کے متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئے ڈی سیز لگانے کیلئے کا کام بھی شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے متعدد اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز لگانے کیلئے افسروں کو شارٹ لسٹ کر لیا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری مریم خان کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عاصم جاوید، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز عمرانہ توقیر اور کنزہ مرتضیٰ کا نام بھی ڈی سی کیلئے زیرغور ہے۔
 اسی طرح ڈی سی ننکانہ راجہ منصور احمد کو بڑے ضلع کا ڈی سی لگانے پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا تبادلہ بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیبر ٹاور بنانے کا فیصلہ کرلیا، کامسٹ ڈیفنس لاہور میں محکمہ لیبر کی اراضی پر کیمپس قائم کرے گا، کامسٹ لیبر کیمپس میں 30 فیصد مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے قبرستانوں کی حالت زاربہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ، شہر خاموشاں اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ایکٹ میں تبدیلی کرکے پنجاب بھر کے قبرستانوں کی دیکھ بھال شہر خاموشاں اتھارٹی کو دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا نااہل وکرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ