جن کو قوم پر مسلط کیا وہ نااہل ثابت ہوگئے، ہمیں عوام کے پاس جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ جن کو قوم پر مسلط کیاوہ نااہل ثابت ہوئے ہیں ،ہماراہتھیار پاکستان کے عوام ہیں ہمیں عوام کے پاس جانا ہوگا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زبردستی ہم پر قوانین مسلط نہ کئے جائیں ،بند کمروں کی سیاست ختم ہو چکی ہے، جن مسائل کی طرف شہبازشریف نے اشارہ کیاپاکستان دوتین سال سے ان سے دوچار ہے ،ان کاکہناتھا کہ بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ میں ڈبل جھوٹ بولا جائے گامعیشت میں بہتری کاکوئی اشارہ نہیں ہے،اس پر کل پی ڈی ایم کااجلاس ہو گا آئندہ بھی مشاورت ہوگی ،شہباز شریف کی بہتر رہنمائی حاصل ہوگی ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تنظیم کے جمہوری اصولوں کی بات ہے ،ایک جماعت کو باقی 9 جماعتوں کی رائے کااحترام کرناچاہئے ،کیا آپ ہی صرف سمجھداراورباقی 9 جماعتیں بے وقوف ہیں؟۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ جگہ جگہ پر حملے ہو رہے ہیں اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے ،بڑے بڑے ادارے قوم اور ملک کیلئے کام کررہے ہیں ،میں کہتا تھا کہ یہ نیک نیت نہیں اور نتیجہ بھی سامنے آگیا،ان کاکہناتھا کہ ہماراہتھیار پاکستان کے عوام ہیں ہمیں عوام کے پاس جانا ہوگا،ان کو خارجہ پالیسی کی الف ب کا بھی نہیں پتا۔
مولانافضل الرحمان نے کہاکہ دینی مدارس میں بھی نقب لگائی گئی نئے بورڈز متعارف کرادیئے گئے ،جبراًکوشش کی جارہی ہے کہ مدارس کو ان بورڈکی طرف لے جائیں،ان کاکہناتھا کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں مرض تو آتے ہیں لیکن علاج نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر بہت ہی خطرناک ، ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفاکیا ، شہباز شریف