جنگلات آتشزدگی کیس:ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت کی درخواست مسترد

May 28, 2022 | 01:09:AM
اسلام آباد، مقامی عدالت، آتشزدگی کیس، ٹک ٹاکر ڈولی، ضمانت کی درخواست مسترد،
کیپشن: ٹک ٹاکر ڈولی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مارگلہ ہلز کے جنگل میں آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے ٹک ٹاکر کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد سجاد نے مارگلہ ہلز کے جنگل میں آتشزدگی کیس کی سماعت کی، ڈولی کی جانب سے عدالت میں عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
فاضل جج نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں ملزمہ کہاں ہیں، عدالتی اہلکار نے تین بار ملزمہ کا نام پکارا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈولی یہیں ہیں مگر جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں اس لئے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”تم تینوں سے تو واللہ اللہ پوچھے گا“ عامر لیاقت نے اپنی سابقہ بیویوں کیلئے نئی ویڈیوشیئر کردی