(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے ایرانی تیل اور بحری جہاز ضبط کرنے پر ایران نے سخت جواب دیدیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے خلیج عرب میں 2 یونانی ٹینکر قبضے میں لے لئے ۔ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ خلیج عرب میں یونان کے 2 تیل بردار ٹینکر خلاف ورزیوں کی وجہ سے قبضے میں لئے ہیں ۔
دوسری جانب یونان نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا،یونانی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ آئل ٹینکرز پر قبضے کے بعد ایرانی سفیر کوطلب کیاگیا ہے ، یونانی حکام کاکہناتھا کہ ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے مسلح افراد کو 2 ٹینکروں پر اتارا،ڈیلٹا پوسیڈن اور پروڈنٹ واریرنامی ٹینکرز سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے یونانی سمندری حدود میں ایرانی تیل اور روسی بحری جہاز ضبط کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر، ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی