وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں طلب

May 28, 2022 | 09:27:AM
وزیر اعظم اور وزیر اعلی عدالت طلب،فائل فوٹو
کیپشن: وزیر اعظم اور وزیر اعلی عدالت طلب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور کی اسپیشل  کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰؒ  پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا۔
 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس  میں عدالت میں پیش ہوگئے۔ وزیراعظم کی عدالت آمد پر  سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عام سائلین  کو عدالتی احاطے سے باہر نکال دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے۔

کیس  کی سماعت کے آغاز  پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویزعبوری ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دیں گے جب کہ شریک ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب  کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      2ہزار کن لوگوں کو اور کیسےملیگا؟وزیر خزانہ نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا