حکومت ختم ہوکر رہے گی۔شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

May 28, 2022 | 12:27:PM

  (24نیوز)  سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہوزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے، جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے،وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے ،شیخ رشید نے مزید کہاکہ  دو ہزار روپے مہینے کی خیرات  پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافے اور معیشت کی تباہی کو نہیں روک سکتی ،مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں