30 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد شہباز حکومت کا عوام کو ایک اور سرپرائز

May 28, 2022 | 13:26:PM

(ویب ڈیسک) حکومت نے یکم جولائی سے بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اضافہ بیس ٹیرف اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی اور آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے یکم جولائی سے بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

 یہ اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 2600 ارب کے گردشی قرض پر اظہار تشویش کرتے ہوئے منافع بخش تقسیم کارکمپنیاں فوری بیچنے کی تجویز دی تھی جبکہ نقصان میں چلنے والی ڈسکوز صوبوں کی ذمہ داری ہوں گی۔

 ذرائع نے بتایا کہ شہر شہر گھروں میں بجلی دینے والی کمپنیوں کا آڈٹ نیپرا کی مدد سے ہوگا، آئی ایم ایف نے شہباز حکومت سے کہا ہے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے۔

 ذرائع کے مطابق بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کے لیے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا، دوسری طرف حکومت پر سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نج کاری کا بھی دباؤ ڈالا گیا ہے۔

مزیدخبریں