(24نیوز) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں مہنگائی بہت بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی، عمران نے فیصلہ کیا تھا 4 مہینوں میں پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا۔ ہم روس سے سستا پٹرول خرید رہے تھے، ان لوگوں نے ایک بار میں پٹرول 30روپے مہنگا کردیا، کہاں ہے مفتاح اسماعیل جو کہتا تھا 70 روپے پٹرول ہونا چاہیے۔ آٹا 800 سے 930 روپے کردیا گیا،مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔