(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں 16 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، زرتاج گل، علی امین گنڈا پور اور خرم نواز کے نام بھی شامل ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں راستوں کی بندش، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملہ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں پھربڑی تبدیلی۔آج ہی خرید لیں ورنہ۔۔؟
تھانہ آبپارہ، تھانہ ترنول، کوہسار، بہارہ کہو، رمنا، سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔