تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ تحریک انصاف پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نام فراہم کر چکی ہے،الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن جاری نہ کر کے قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے،الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے کئی خط بھی لکھے گئے ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مشکل سے دوچار۔بڑی خبر سامنے آ گئی