حماد اظہر نے سستے تیل کیلئے روس سے مذاکرات کا ثبوت پیش کر دیا

May 28, 2022 | 16:04:PM

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو آٹا گھی تیل سمیت ہر شے ہی مہنگی ہوگئی، ہرشے عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔

 گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے سستے تیل کیلیے روس سے کیے گئے ہماری کوششوں کو جاری نہیں رکھا، بھارت نے روس سے سے سستا تیل کیا جس کی وجہ سے پچیس روپے کمی کے ساتھ تیل ملا۔

 اور اب سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سستے تیل کے حصول کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کا روس کو لکھا گیا خط شیئر کر دیا، حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح صاحب قومی ٹی وی پر دعوی کر رہے ہیں کہ روسی تیل کے مذاکرات کا کوئی خط یا ثبوت موجود نہیں ہے اور یہ کہ وہ کس سے بات کریں۔

 حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ایک خط شیئر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ روس ہمیں رعایتی تیل فروخت کرنے کیلئے پر جوش تھا، وزیر خزانہ کو روس کے وزیر توانائی سے بات کرنی چاہیے تھی۔

حماد اظہر کی جانب سے پوسٹ میں ایک خط کا عکس بھی شیئر کیا گیا ہے، جو وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 مارچ 2022 کو روس کے وزیر توانائی نکولائی شولگنوف کو لکھا گیا تھا، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیس روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرو ایک سو اناسی روپے فی لیٹر تک جاپہنچا ہے۔

مزیدخبریں