لاہور بورڈ؛ 25 مئی کو ملتوی ہونے والے میٹرک کے پیپر کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور بورڈ نے 25 مئی کو لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی ہونے والے میٹرک کے پیپر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
لاہور بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ میٹرک مطالعہ پاکستان کا ملتوی ہونے والا پیپر 11 جون کو لیا جائے گا ،امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی،صبح کی شفٹ میں 8 بجے اور دوپہر کی شفٹ میں 1 بجے پیپر شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ مذکورہ پیپر 25 مئی کو لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ، رواں سال اڑھائی دو لاکھ ستر ہزار بچے میٹرک کے امتحان میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کی گاڑی کو حادثہ