(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کیخلاف مقدمات درج ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوابھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی ایف آئی آر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف درج کرانے کا اعلان کردیا۔ کالام میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ کارکنان اور ہمارے لانگ مارچ کے شرکا پر پاکستان کی تاریخ کا بدترین تشدد کیا گیا جو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ کارکنوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، اگر دوبارہ کال دی تو کالام، خیبرپختونخوا اور پاکستان کے عوام نکلیں گے۔
ان کا خطاب کے دوران مزید کہناتھا کہ لانگ مارچ میں دوکارکن شہید ہوئے، ان کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزیر داخلہ’ کے نام درج ہوگی اور ان سے پوچھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ نے عوام بڑی خوشخبری سنا دی