چین سے آئندہ ہفتے اڑھائی ارب ڈالر ملنے کا امکان

May 28, 2022 | 21:48:PM
پاکستان ، چین امداد
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو آئندہ ہفتے اڑھائی ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، چین پاکستان کو کمرشل قرضہ فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق کمرشل قرضہ ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بھی پاکستان کے رابطے جاری ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کے بھی روشن امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی