بدترین بحران ،سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معاشی بحران کا شکار سری لنکانے روس سے تیل خرید لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو بدترین بحران کا سامنا ہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر ضروری اشیا کی کمی ہے۔معاشی بحران میں گھرے سری لنکا نے ملک کی واحد آئل ریفائنری کو چلانے کے لیے روس سے خام تیل خرید لیا ۔حکومتی آئل ریفائنری سیلون پیٹرولیم کارپوریشن مارچ میں فارن ایکسچینج بحران کے باعث بند ہو گئی تھی اور حکومت خام تیل درآمد نہیں کر سکی تھی۔
سری لنکا روس پر امریکی پابندیوں کے باوجود ماسکو سے براہ راست خام تیل، کوئلے، ڈیزل اور پیٹرول کے حصول کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین سے آئندہ ہفتے اڑھائی ارب ڈالر ملنے کا امکان