آج رات ریپ کے پلان کی سازش، ایجنسی نے گفتگو پکڑلی: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

May 28, 2023 | 00:43:AM

(24 نیوز) رانا ثںااللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، گفتگو میں ریپ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا، منصوبے پر آج رات ہی عملدرآمد کیا جانا تھا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، گفتگو میں دو طرح کی پلاننگ کی جا رہی تھی، گفتگو میں شامل کرداروں کی نگرانی کی گئی، گفتگو پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپے سے متعلق تھی، گفتگو میں ریپ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا، منصوبے پر آج رات ہی عملدرآمد کیا جانا تھا، واقعہ کو انٹرنیشنل میڈیا پر اچھالنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو میں پولیس کی جانب سے ریپ کے جعلی ڈرامے کی پلاننگ کی گئی، منصوبہ بنایا گیا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے فائرنگ کا ڈرامہ بھی ہو، ان لوگوں نے 9 مئی کو قوم کے ساتھ شہدا کی فیملیز کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی، یہ اندیشہ تھا آج ہی رات یہ ایسا کوئی اقدام کرنے جا رہے تھے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ان کے خلاف کارروائی کی جائیں گی، اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے بلکل بھی ان واقعات کے ساتھ منسلک نہیں کیا جائے گا، عمران خان نے جس ٹولے کو پروان چڑھایا وہ شدت پسند ہے۔

مزیدخبریں