سورج آگ برسانے لگا، کراچی میں پارہ ہائی

May 28, 2023 | 10:37:AM

(24نیوز) کراچی میں سورج سوا نیزے پر پہنچ گیا کراچی سمیت سندھ بھرمیں گرم صحرائی ہوائوں کا راج، مسلسل چلنے والی گرم ہواؤں نے  نظام زندگی معطل کردیا۔ دوسری جانب  شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔ مرطوبیت زائد ہونے کی وجہ سے گرمی کہ شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہوا کی رفتار 18 سے 20 کلو میٹر ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلاءبرادری کیلئے بڑا اعلان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے بدھ کے روز تک بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی، حید رآباد سمیت سندھ ،پنجاب، خیبر پختونخوا ، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

مزیدخبریں