جیل کا کھانا کھانے سے کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی حالت بگڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جیل کا کھانا کھانے سے کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی حالت بگڑ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ دو روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سےکھانا دینے پرپابندی لگارکھی ہے۔ خدیجہ شاہ اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بندکیاگیاہے۔
ضرور پڑھیں :نواز شریف پر حملہ، سیکیورٹی انچارج بیان سے مکر گئے
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور(کور کمانڈر ہاؤس) میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔