کیا آپ کو اروی پسند ہے؟ جانیے حیرت انگیز فوائد

May 28, 2023 | 13:02:PM
 اروی ایک طاقت وار سبزی میں شامل ہوتی ہے۔ اگر اروی کے ذائقے کی بات کی جائے تو یہ تھوڑی پھیکی اور لیس والی ہونے کی وجہ سے تھوڑی میٹھی ہوتی ہے۔ لوگ بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذاکر حسین ) اروی ایک طاقت وار سبزی میں شامل ہوتی ہے۔ اگر اروی کے ذائقے کی بات کی جائے تو یہ تھوڑی پھیکی اور لیس والی ہونے کی وجہ سے تھوڑی میٹھی ہوتی ہے۔ لوگ بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں۔

گاؤں سے زیادہ شہر کے لوگ اس کو پسند کرتے ہیں اروی مہنگی سبزی ہونے کے باوجود لوگ شوق سے گوشت میں استعمال کرتے ہیں۔اروی کی فصل میں چوبیس گھنٹے پانی رکھنا لازمی ہوتا ہے چاول کی فصل میں جس طرح ہر وقت پانی کا ہونا بہت ضروری ہے ورنہ اس کا جھاڑ کم ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کیلئے بھی مفید بھی کم ثابت ہوتا ہے اس لیے ذائقہ کے اعتبار سے بہت ہی لذیذ ہوتی ہے۔

پشاور کے علاقے میں لوگ اس کو بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں پنجاب کے علاقے میں اس کی کاشت زیادہ ہوتی ہے اس میں قصور سرفہرست ہے قصور میں اروی کی فصل ہر دوسرا زمیندار کاشت کرتا ہے۔

معروف ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اروی کے استعمال سے یورک ایسڈ اور اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتا ہے عربی تقریبا پانچ ماہ میں پانی میں ہی تیار ہوتی ہے۔

اروی کے پتے بھی ساگ کی طرح پکائے جاتے ہیں اور اس کی کچالو کو بھی کھایا جاتا ہے یہ بھی قصور کی سوغاتوں میں شامل ہے۔

اگر اروی کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ فائبر اور وٹامن سی سمیت دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے یہ آنتوں کی بیماری، بلڈ شوگر اور دل کے مسائل دور کرنے سمیت دیگر کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں اہم مانی جاتی ہے۔