’’14 اگست کو الیکشن کا اعلان کیا جائے‘‘

May 28, 2023 | 13:05:PM
’’14 اگست کو الیکشن کا اعلان کیا جائے‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے جمع کئے گئے سیاسی کچرے کا ڈھیر ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کرک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے جمع کئے گئے سیاسی کچرے کا ڈھیر ہے، حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی صرف اور صرف کرسی اقتدار کے لئے ہے، ملک لوٹنے میں برابر شریک پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی بجائے اپنے موقف پر قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف  پر حملہ، سیکیورٹی انچارج بیان سے مکر گئے

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سائفر کے حوالے سے فون کیا تو میں نے سائفر کاپی مانگی مگر ایک سال گزرنے کے باوجود سائفر نہیں دیا، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفی اور دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیوں کی اور اب دوبارہ کیوں مانگ رہے ہیں، 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کی ضرورت کیوں ہیش آئی یہ تنصیبات ہمارے اور قوم کے ہیں، تخریب کاری میں ملوث لوگوں کو سزا جبکہ بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے، عمران خان نے اپنے اوپر خود سیاسی خودکش حملہ کیا، جلاؤ گھیراؤ اور تخریب کی سیاست کی مزمت اور مخالفت کرتے ہیں۔

ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ غیر یقینی صورتحال پر ہر پاکستانی پریشان ہے،  پاکستان کی بنیادوں میں ماؤں بہنوں اور اکابرین کے شہیدوں کا خون ہے، 75 سال گزرنے کے باوجود کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک کے عدالتوں میں انگریز کا قانون نافذ اور بنکوں میں سودی نظام ہے، سودی نظام اللہ اور رسول کے ساتھ جنگ ہے،  ہم سود سے پاک نظام چاہتے ہیں، موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہے جنہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، کرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر  رجب طیب اردوان اپنی کرسی بچا پائیں گے یا نہیں؟دوسرے مرحلے میں ووٹنگ شروع

خیبر پختونخوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ک کے پی کے میں تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت رہی مگر صوبے کو دیوالیہ کیا، 75 سال تک حکمرانی کرنے والے جرم میں برابر شریک ہیں، نیب میں کرپشن کے ہزاروں کیسسز ہیں مگر ایک بھی جماعت اسلامی کا نہیں، نیب اور پانامہ لیکس میں تمام جماعتوں کے نام شامل صرف جماعت اسلامی نہیں، موقع اور اقتدار ملا تو ایک ایک پائی کا حساب کرکے عوام کے حقوق ان کے پیٹ سے نکالیں گے، کرپشن پر قابو پانے کے بعد آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرض مانگنے کی ضرورت نہیں رہیگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ہے مگر ایک سال میں سودی نظام کا خاتمہ نہیں کیا اور شرعی عدالت حکم پر عمل نہیں کیا، ملکی مسائل پی ڈی ایم حل نہیں کرسکتی واحد حل صاف شفاف انتحابات کا انعقاد ہے، 14 اگست کو الیکشن کا اعلان کیا جائے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ناکام ہوچکی ہے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے۔