ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ قیمت کہاں تک پہنچی؟

May 28, 2023 | 13:15:PM
ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ قیمت کہاں تک پہنچی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں رواں ہفتے کے دوران بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

مجموعی طور پر ملک میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولے سونے کے بھاؤ میں 12 سو روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتے کے اختتام پر قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر یعنی 22 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’14 اگست کو الیکشن کا اعلان کیا جائے‘‘

23 مئی کو سونے کے قیمت میں 100 روپے کی کمی آئی جس کے بعد وہ 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا تھا اور 24 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے تک پہنچی۔

اگلے دن یعنی 25 مئی کو 1800 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 26 مئی کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی آئی اور وہ 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے پر پہنچ گئی۔

ہفتے کے اختتام یعنی 27 مئی کو 450 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے ہوگیا۔