(24 نیوز) خیرپور کے قریب ٹنڈومستی کے گاؤں میاں وارث اجن میں 4 بچیاں مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر جان بحق ہو گئیں۔
خیرپور کے نواہی علاقے ٹنڈو مستی کے گاؤں میاں وارث اجن میں 4 بچیاں مچھلیوں کے تالاب میں گر کر جان بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والی بچیوں میں 5 سالا دانیا، 10 سالا سہانا، 5 سالا روینا اور 6 سالا مسکان شامل ہیں، چاروں بچیوں کی نعشیں مقامی افراد نے تالاب سے نکال لیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے لاہور میں مستقل ڈیرے , پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے رابطے
دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ بچیاں گھر کے قریب موجود مچھلی کے تالاب کے قریب کھیل رہیں تھیں جس کے باعث وہ تالاب میں گر گئیں۔ بچیوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر قیامت صغرا کے مناظر تھے۔