تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا،تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے رہنمااور ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ملک غضنفر عباس چھینہ نے ہم خیال گروپ کے رہنماﺅں کو لاہور بلا لیا۔
یاد رہے کہ ہم خیال چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ نے تیسری شادی سے متعلق خود ہی بتا دیا