(24 نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہاکہ میں صدر پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے عہدے سے استعفیٰ دیتی ہوں ،ان کاکہناتھا کہ میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں ،9 مئی واقعہ کے بعد میں سیاست کو جاری نہیں رکھ سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور: مچھلییوں کے تالاب میں گر کر 4 بچیاں جاں بحق
ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہاکہ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوں ، سرگودھا میں جو پرتشدد واقعات ہوئے اس کی پرزور مذمت کرتی ہوں ،جو لوگ اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہئے۔
ان کاکہناتھا کہ میری زبان سے کبھی پاک افواج کے خلاف کوئی لفظ نہیں نکلا ،ایسا کرنے والوں کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا سب سے بڑا دھچکا،19 ٹکٹ ہولڈرز کابھی پارٹی سے علیحدگی کا امکان