خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے میں زلزلہ ، زمین دہل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں مردان،سوات، مینگورہ اور تخت بھائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،مردان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ تخت بھائی شہراور گرد ونوح میں ایک بار پھرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا سب سے بڑا دھچکا،19 ٹکٹ ہولڈرز کابھی پارٹی سے علیحدگی کا امکان
مالاکنڈمیں دوبارہ ضلع بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،نوشہرہ میں زمین ہل گئی،آج دن گیارہ بجے بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے، اس کے علاوہ دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 7 ریکارڈکی گئی ،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے جلال آباد کے قریب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمت جواب دے گئی،سابق خاتون ڈاکٹر رکن اسمبلی نے کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا