تحریک انصاف کی مزید بڑی وکٹیں گرنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)9 مئی کے پرتشدد قابل مذمت واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی روئی کے گالوں کی طرح ہوا میں اڑ رہے ہیں، ابتک درجنوں رہنمااور ارکان اسمبلی پارٹی کو خیربادکہہ چکے ہیں۔
فیصل آباد سے سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین نے پاٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،چودھری ظہیرالدین نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی،چودھری اختر کا بھی اپنے گروپ کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، سابق صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کافیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمت جواب دے گئی،سابق خاتون ڈاکٹر رکن اسمبلی نے کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا