قانون کے عمل درآمد کے بعد زمان پارک کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) زمان پارک لاہور کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ ملک کو صرف انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے۔
عمران خان کی پیدا کردہ حالیہ کشیدہ سیاسی صورتحال پر زمان پارک کے ایک رہائشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ ماہ سے جو یہاں پر صورتحال تھی اس کے مقابلے میں نائن زیرو تو کچھ بھی نہیں، فیملیز کو اور مریضوں کو باہر لے جانا تک مشکل ہو چکا تھا یہاں تک کہ پولیس کی بھی کوئی نہیں سنتا تھا، ایسے ایسے لوگ یہاں رہائش پذیر تھے جنہیں لاہور تو کیا پورا پاکستان نہیں جانتا، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جنہوں نے اس ایریا کو کلئیر کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
زمان پارک کے ایک اور رہائشی کا کہنا ہے کہ یہاں پر نو گو ایریا والا نظام بن چکا تھا یعنی یہاں سے کوئی گزر بھی نہیں سکتا تھا۔ رہائشیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو اسلحہ، ڈنڈے اور غلیل جیسے ہتھیار اٹھائے دیکھا جاتا تھا۔ بیمار بزرگ رہائشی کا کہنا ہے کہ ہمیں بیماری کی حالت میں گھروں کے اندر قید کر دیا گیا، جب باہر جانے کی کوشش کرتے تو ہر طرف گندی نظریں، گندے لوگ اسلحہ اور ڈنڈے اٹھائے نظر آتے تھے.
ایک اور رہائشی نے کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ ملک کو صرف انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ ایک نوجوان شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں زمان پارک میں جانے کی اجازت نہیں تھی، ڈنڈے مارے گئے اور ہمارا دفتر بھی 5 روز تک بند رہا جس سے کافی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات، پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
زمان پارک کے رہائشیوں کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کے واقعات کے باعث ہماری روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہوئی، رہائشیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے 9 مئی کوپاک فوج اور دیگر اداروں کی بے حرمتی کی وہ باعث شرم ہے۔