(24 نیوز)کشمور میں گڈو ،گیہلپور اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری جبکہ ملتان میں طوفان اور شدید بارش سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کشمور گڈو ،گیہلپور اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، برسات کی بوندیں گرتے ہی شہر سمیت دیہی علاقوں میں بھی بجلی غائب ہو گئی، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ژالہ باری کے باعث فصل شدید متاثر ہونے کے خدشات منڈلانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کے عمل درآمد کے بعد زمان پارک کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی
دوسری جانب ملتان میں طوفان،ژالہ باری، اور شدید بارش نے معمولات زندگی معطل کر دیئے، 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے، مصروف ترین شاہراہ طارق روڈ پانی میں ڈوب گیا، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا جبکہ بیشتر گاڑیاں اور موٹرسائیکل بند ہوگئے۔