(ویب ڈیسک)سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے پاکپتن کے سابق ایم این اے احمد شاہ کھگہ اور پنجاب کے سابق رکن اسمبلی سعید اکبر نوانی نے ملاقات کی جس میں نئے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگوہوئی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے سو سے زائد رہنما جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں جو آئندہ چند دن میں ان کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو اہم شخصیات منگل کو پاکستان پہنچیں گی
آج بھی تحریک انصاف کے ایک رہنما سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان پارٹی کو الوداع کہہ گئے۔
سابق حکومت میں عمران خان کے معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سانحہ نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا، اسی طرح پنجاب سے سابق رکن اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نے 10 سال بعد بڑے سیاستدان سے شادی کا اعتراف کر لیا