’’یعنی بات صرف عہدوں کی تھی ‘‘شیر افضل مروت کے دبئی جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

May 28, 2024 | 00:08:AM
’’یعنی بات صرف عہدوں کی تھی ‘‘شیر افضل مروت کے دبئی جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور کسی وقت میں عمران خان کے وکیل رہنے والے شیر افضل مروت کی جانب سے دبئی کے ریگستانوں میں چھٹیاں گزارنے کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ  سے نکالے جانے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی چھٹیاں گزارنے دبئی پہنچ چکے ہیں اور وہاں جا کر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ آج کل وہ متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اس لیے ان سے رابطہ نہ کیا جائے،دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا اور گھنٹوں اکٹھے رہنا واقعی آرام دہ سکون دہ چیز ہے ،

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سیاسی ہلچل اور میڈیا کے طعنوں سے بہت دور، اماراتی ریگستان میری روح کو تقویت بخش رہے ہیں، میں سب سے درخواست کروں گا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاسی اجتماعات کے لیے مجھ سے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ میرا نجی دورہ ہے اور میں اپنے اور اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتا ہوں‘۔

شیر افضل مروت کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، تنقید کرنے والے صارفین میں زیادہ تعداد پی ٹی آئی کارکنان اور فالوورز کی ہے ، جن میں سے ایک صارف نے لکھاکہ ،

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی چلے گئے یہ کتنی افسوس کی بات ہے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’خان صاحب جیل میں اور ان کے نام سے ایم این اے بن کر عرب کے ریگستانوں میں مزے کر رہیں‘۔