آندھی ، تیز بارش ہوگی ،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

May 28, 2024 | 09:52:AM

( کومل اسلم، آئمہ خان، حسن ملک) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم جبکہ شام کے اوقات میں آندھی،جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور بارش ہوگی جبکہ  آندھی کے باعث شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نے  بارشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہوں گی،آج اور کل کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں آندھی کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ بارش کا فی الحال امکان نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو اور نوابشاہ میں 52 گری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،دادو، جیکب آباد51، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، سبی، بھکر، رحیم یار خان اور سکرنڈ میں 50 ڈگری  جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، خانپور اور پڈعیدن میں 49 ڈگری رہا۔

آج اور کل بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،آج سے یکم جون کے درمیان اسلام آباد اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر آندھی جھکڑ اور بارش  کی پیشگوئی کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے درمیان تصادم  کتنے افراد جاں بحق ،کتنے زخمی؟ افسوسناک خبرآگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں شام کے اوقات میں موسم میں بہتری جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران بارش کا 10 فیصد امکان ہے، اس کے علاوہ موجودہ سورج کی کرنیں تیز ہونے سے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے  کہ آج شام میں آندھی جھکڑکا مکان ہے،آندھی کہ یہ سسٹم لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سبب بن سکتا ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ آندھی اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی تو آئے گی لیکن گرمی کا جوبن برقرار رہے گا،زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک جانے کے امکانات ہے۔

ماہرین کا مزید کہناہے کہ  مئی کا آخر اور جون کے شروع کے ہفتے میں ہیٹ ویو ریکارڈ کی جائے گی،جون کے درمیان میں پری مون سون کی آمد کا امکان ہے، ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق شہر کی مجموعی شرح 165 ریکاڈ کی گ ئی جس کے بعد عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر  آگیا،فیز 8 ڈی ایچ اے 174, سید مراتب علی روڈ 172 یو ایس قونصلیٹ 155, ٹھوکر نیاز بیگ 105, ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ہےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کہناہے کہ شہر میں بارش کا کوئی خاص امکان نہیں ہے،آندھی کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں جنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،گرمی کی شدت 37ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ  آئندہ24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر آگیاجبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملتان  میں مطلع صاف ہے اور  گر می کی شدت میں اضا فہ ہوا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا ئے گا جبکہ  آئندہ 24 گھنٹے میں مطلع صاف اور گرم رہے گا۔

 ائیر کوالیٹی انڈیکس 192 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں