(ویب ڈیسک)دہلی سے وارنسی جانے والی "انڈیگو" کی فلائٹ میں "بم کی افواہ" کے فوراً بعد مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے تصدیق کی کہ انڈیگو کی پرواز میں بم موجودگی سے متعلق دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد تمام مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ دھمکی ایک بیت الخلاء میں اس وقت ملی جب انڈیگو 6E2211 پرواز روانہ ہونے کی تیاری کر رہی تھی،پائلٹ نے بیت الخلا میں کاغذ کا ایک ٹکڑا دیکھا جس میں ’’30 منٹ پر بم دھماکہ‘‘ لکھا تھا، جس کے بعد اس نے کنٹرول روم کو اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ فلائٹ میں کل 176 مسافر سوار تھے جنہیں اتار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عام تعطیل
ایئرلائن کے مطابق ہوائی جہاز کو معائنہ کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،حکام نے بتایا کہ طیارے کو ایک الگ تھلگ علاقے میں لے جایا گیا اور سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔
حکام کا کہناہے کہ انسداد تخریب کاری کی جانچ جاری ہے اور اب تک کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔