وفاقی وزیر پیٹرولیم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات چیت کو خوش آئند قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزرا کے ساتھ بات چیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ امید اور خواہش ہے کہ معاملات اسی طرح آگے بھی چلتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور وقاقی وزرا کے مابین ملکی مسائل اور صوبائی مسائل اچھے طریقہ کار سے ڈسکس کیے گئے۔
ضرورپڑھیں:شہریوں کی سہولت کیلئے 5 بڑے منصوبوں کا اعلان
پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دو ذمہ داریاں ہیں، ایک تو وہ صوبےکے وزیر اعلیٰ ہیں، دوسرا وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں لیکن وہ دونوں ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزراء محسن نقوی اور اویس فاروق لغاری نے ملاقاتیں کی ہیں،مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق سے چلنے کا عزم بھی کیا گیا ۔