اہل فلسطین کی قربانیاں رنگ لے آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے آج (28 مئی ) سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان آج یورپی ملک بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ان تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے کی جانی والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا پریس کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کل ہم ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز رفح پر کیے گئے حملے میں مزید 35 فلسطینی مارے گئے، اس حملے نے اسرائیل کے ساتھ اسپین، آرلینڈ اور ناروے کے تناؤ میں مزید کردیا جس کے بعد ان ممالک نے آج ایک بار پھر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اپنے اعلان کا اعادہ کیا ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے ظلم کی تمام حدیں پار کردی گیئں ، صہیونی طیاروں نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے رفح کے علاقے میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوگئے، جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھے اسرائیلی افواج نے بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور بیشتر افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا خبر رساں ادارے ’وفا‘ نے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے سے بتایا کہ تال السلطان کے علاقے میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں بمباری کی وجہ سے شدید آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اکثر افراد زندہ جل گئے ہلال احمر نے بتایا ہے کہ رفح میں واقع اس کے فیلڈ ہسپتال میں لانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ہسپتال بھی بڑی تعداد میں مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو کویتی ہسپتال میں پہنچنے والے ایک رہائشی نے آنکھوں دیکھا حال بتایا کہ ’اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے خیمے جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ وہاں مقیم افراد کی بھی زندہ جل گئے حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے رفح میں ہونے والے حملے کو ’قتل عام‘ قرار دیتے ہوئے امریکا کو ذمہ دار ٹھہرایا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار اور رقم فراہم کررہا ہے حماس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قابض فوج کی جانب سے بے گھر افراد کے خیموں میں صہیونی فوج کی جانب سے قتل عام پر ہمارے لوگوں کو مغربی کنارے، مقبوضہ علاقے یروشلم اور بیرونی ممالک میں اٹھنا اور مارچ کرنا چاہیے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔آج وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی رفح پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مزمت کی،مزید دیکھئے اس ویڈیو