(طیب سیف)15 سالہ طحٰہ کی لاش مارگلہ ٹریل فائیو سے ملنے کا معاملہ،پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت،دوستوں،رینجرز اہلکار کے بیانات قلمبند کرلئے۔
15 سالہ طٰحہ کی لاش مارگلہ ٹریل فائیو سے ملنے کےمعاملے پر اسلام آباد پولیس کی تفتیش جاری ہے،اسلام آباد پولیس نے طٰحہ کے دوستوں اور رینجر اہلکار کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق طحٰہ کے 5 دوستوں کے بیان بالکل ایک جیسے ہیں،طحٰہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم بھی پولیس کو موصول ہوگئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طحہٰ کے سر اور بازؤں میں چوٹ کے نشانات پائے گئے،طحہٰ جب نیچے گرا تو اس کا سر بھاری چیز سے ٹکرایا ،طحہٰ کے پاس پانی وغیر ہ نہیں تھا،موبائل فون برآمد ہوا ہے،اسلام آباد پولیس کو طٰحہ کی مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے،طحہٰ کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں،دو دن لاش جنگل میں پڑے رہنے کے باوجود کسی جانور نے نقصان نہیں پہنچایا۔
ضرورپڑھیں: ٹریل فائیو واقعہ، بچہ پھسلن کی وجہ سے گرا یا کوئی حادثہ ہوا ، پوسٹ مارٹم سےپتہ چلے گا،پولیس