(24 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،موٹروے بند، وزیراعظم نےنوٹس لے لیا
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد "پر تشدد مظاہروں کو ہوا دینے" کے الزام میں گزشتہ سال 10 مئی کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔