(24 نیوز)اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان نے اسپین کے وزیراعظم کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امن کا قیام ہم سب کی ذمے داری ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، اسپین کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی۔
اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے،وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر مظالم کی گزری تاریخ میں مثال نہیں ملتی،امن کا قیام ہم سب کی ذمے داری ہے۔
ضرورپڑھیں:امریکا میں طوفان آگیا،مختلف ریاستوں میں 23 اموات،نظام زندگی درہم برہم
آئرلینڈ، ناروے بھی آج باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔ برسلز میں وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کردیا۔وزراء خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی طرف سےفلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے،وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے،عزت مآب پیڈرو سانچیز اور اسپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اور غاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رفح میں اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے،فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہئے،پاکستان اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی ایک ازاد فلسطین اور بیت المقدس کو بطور اسکے دارلخلافہ کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.