رینالہ خودر : گھریلوتنازعےپر شوہر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا امجد فاروق)رینالہ خودر میں گھریلوتنازع پر شوہر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ اڈہ کسان کے قریب 30 سالہ خاتون سڑک کنارے جھاڑیوں سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوئی،اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،متاثرہ خاتون کا چہرہ اور بازو جھلسا ہوا پایا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب سے متاثرہ خاتون 15 فیصد تک جھلس گئی،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
متاثرہ خاتون نے الزا م لگایا کہ شوہر نے چائے میں کچھ ملا کر بے ہوش کیا، چہرے اور بازو پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد :تیسری منزل سے کودنے والی لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی
پولیس کاکہنا ہے کہ تیزاب سے خاتون کا چہرہ، بازو اور بائیں ٹانگ متاثر ہوئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نادیہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ متاثرہ خاتون کی شناخت نادیہ زوجہ بلال (30 سال تقریباً) سکنہ 5 ڈبلیو بی وہاڑی کے نام سے ہوئی۔