وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا 

May 28, 2024 | 15:00:PM

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی عمرہ میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی،اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا،معاشی ٹیم وزیر اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے،وزیر اعظم شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وزیر پاور اویس لغاری، وزیرتجارت جام کمال اوروزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین شریک ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ شرکت کریں گے،اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے،دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں