سپارکو کے سائنسدان سیٹلائٹ لانچ کرنے چین پہنچ گئے

May 28, 2024 | 15:36:PM
سپارکو کے سائنسدان سیٹلائٹ لانچ کرنے چین پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی خلائی ایجنسی پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے سائنس دان سیٹلائٹ کو  خلا میں لانچ کرنے چین پہنچ گئے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سسٹم کی تیاری کے مختلف مراحل ہیں،سیٹلائٹ کی حتمی ٹیسٹنگ جاری ہے۔ سائنسدان اور انجنئیرز نے پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سسٹم  کی حتمی رپورٹ بھی تیار کر لی جبکہ 30 مئی کو موسم کی صورتحال اور دیگر عوامل کے جائزہ کا عمل جاری ہے،موسم کی صورتحال کے ساتھ ہوا کا دباو دیکھتے ہوئے لانچ کا وقت مقرر کیا جائے گا۔

سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون اس جمعرات 30 مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:28 مئی یوم تکبیر ، تاریخ ساز فیصلے کا دن

سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے، سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔