اسلام آباد: مارگلہ پہاڑیوں کے بعد آئی ٹین فور گرین ایریا میں آتشزدگی

May 28, 2024 | 18:45:PM
اسلام آباد: مارگلہ پہاڑیوں کے بعد آئی ٹین فور گرین ایریا میں آتشزدگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف) مارگلہ کی پہاڑیوں  میں آتشزدگی کے بعد اسلام آباد کے  آئی ٹین فور گرین ایریا میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں گزشتہ دنوں سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ کے بعد  آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ، اسلام آباد کے آئی ٹین فور گرین ایریا میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کیلئےاسلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،آگ درختوں اور جھاڑیوں میں لگی ہے،آگ بجھانے کے لیے فائر فائیٹنگ کا عمل جاری ہے ۔

فائر اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پرایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی