چیئرمین واپڈا کا تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کا دورہ, تعمیراتی کام کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کا دورہ کیا، وہا ں مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو منصوبے پر تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ منصوبے کے تمام5 ایریاز میں تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔
چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرکو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 26-2025 میں منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے لئے کام میں تیزی لائی جائے،عملدرآمد پلان کے مطابق اہداف کے حصول کے لئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر میں مطلوبہ معیار یقینی بنایا جائے،تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کے کم لاگت پن بجلی پیدا کرنے کے ترجیحی پلان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر کے لئے ورلڈ بنک 390 ملین ڈالر، ایشین انفرسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر فراہم کررہا ہے،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے،منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال ایک ارب 34 کروڑروپے کی بچت سے پن بجلی مہیا کرے گا،منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں کارروائی ، بڑی مقدار میں منشیات ضبط