33 سال سے گم بٹوہ واپس مل گیا ، دستاویزات محفوظ دیکھ کر مالک حیران

May 28, 2024 | 19:34:PM

(24نیوز) اگر کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے اور چند دنوں تک نہ ملے تو  وہ اس چیز کی واپسی کی امید کھو دیتا ہے لیکن اگر وہی چیز ایک عرصے بعد واپس ملے جائے تو  ہماری خوشی دیدنی ہوتی ہے،لیکن آپ تصور کریں کہ کسی کی کوئی قیمتی چیز 33 سال بعد واپس مل جائے تو اس کی حالت کیسی ہوگی  ؟ 

جی ہاں ایسا ایک واقعہ کینیڈا میں پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ بچے نے دوستوں کے ساتھ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک بٹوہ دریافت کیا جو 1991 میں وینکوور آئی لینڈ کے Comox Marina نامی ساحلی حصے میں مچھلی کے شکار کے دوران گم ہوگیا تھا، نک چوہدری نامی شخص نے بٹوے کو چٹانوں کے اوپر رکھا تھا مگر وہ کہیں غائب ہوگیا،نک چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ '1991 کے موسم گرما کے دوران میں مچھلی کا شکار کرنے کیلئے Comox Marina گیا تھا اور وہاں میرا بٹوہ گم ہوگیا'۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بٹوے کو چٹانوں پر رکھ کر آگے چلے گئے تھے اور جب واپس آئے تو وہ غائب ہو چکا تھا،اس میں ان کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ، سوشل انشورنس کارڈ اور دیگر قیمتی دستاویزات موجود تھے،انہوں نے بٹوے کو کافی تلاش کیا مگر ناکام رہے،اس کے بعد دہائیوں تک وہ بٹوہ غائب رہا اور گزشتہ دنوں 14 سالہ لڑکے جمی لی نے اسے دریافت کیا،جمی لی کے مطابق 'میرے ایک دوست نے الیکٹرک اسکیٹ بورڈ کا کنٹرولر چٹانوں میں گم کر دیا تھا، جسے ڈھونڈتے ہوئے میں نے ایک بٹوہ دیکھا تو اسے اٹھا لیا جس کی حالت کافی خراب مگر بٹوے کے اندر موجود دستاویزات اور دیگر سامان محفوظ تھا اور جمی نے اپنے والد کی مدد سے نک چوہدری کو تلاش کرکے فیس بک پر میسج بھیجا۔

نک چوہدری کے مطابق پہلے تو انہیں لگا کہ یہ فیس بک میسج فراڈ ہے مگر پھر جمی کے والد نے ان کے پرانے شناختی کارڈ کی تصویر بھیجی جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کے نام کی مٹھائی کے بھارت میں چرچے

مزیدخبریں