نیب قوانین میں ترامیم نا مناسب ہیں ، ایم کیو ایم

May 28, 2024 | 19:56:PM
نیب قوانین میں ترامیم نا مناسب ہیں ، ایم کیو ایم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کی مرکزی کمیٹی نے نیب قوانین میں کی جانے والی چند ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان( ایم کیو ایم ) کا نیب کے قوانین میں کی جانے والی حالیہ ترامیم کے حوالے سےخیال ہے  کہ  نیب کو کسی بھی ملزم کو 14 روز تک تحویل میں رکھنے کے استحقاق کو 40 روز کرنا کسی صورت سودمند ثابت نہیں ہوگا جبکہ بددیانتی سے کسی فرد کے خلاف مقدمہ بنانے والے اہلکار کی سزا 5 برس سے کم کرکے 2 برس کرنا بھی ناقابل فہم ہے,سنٹرل کمیٹی  ایم کیو ایم پاکستان  کا اس حواے سے کہنا ہے کہ نیب قوانین اور ان کے غلط اطلاق کے باعث پہلے ہی ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اس لئے اس قانون کی ترامیم کو انتہائی معاملہ فہمی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نیب میں کئے گئے ترامیم پر دستخط کیے ہیں جس میں نیب کسی بھی ملزم کو 14 روز کے بجائے 40 دن تک تحویل میں رکھ سکتا ہے اور بددیانتی سے کسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے نیب اہلکار کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کر دی  گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے استعفیٰ دے دیا