پیٹرولیم ڈویژن کو کھادکارخانوں کیلئے گیس سبسڈی ختم کرنےکے احکامات جاری

May 28, 2024 | 20:40:PM
پیٹرولیم ڈویژن کو کھادکارخانوں کیلئے گیس سبسڈی ختم کرنےکے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)کھادکارخانوں کے لیےگیس پر سبسڈی ختم کرنےکےمعاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کوکھادکارخانوں کےلیےگیس پرسبسڈی ختم کرنےسےمتعلق احکامات جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کےفیصلےپرعمل درآمد کی نگرانی کا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کو سونپ دیا گیا ہے ،وفاقی کابینہ نےکھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کے لیےہدایت کی ہے،وفاقی کابینہ کی جانب سے ہدایت  کی گئی ہے کہ جہاں ضرورت ہو کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے،جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا سبسڈی والی گیس کی فراہمی جاری رہے گی،

کھادکےکارخانوں کواس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے، کھاد کےکارخانوں کو1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پرگیس کی فراہمی ہورہی ہے،فیصلے پرعملدرآمد سےفرٹیلائزر پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1814روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی ، وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا ہےکہ کھادکارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی ،گزشتہ رات وزارت صنعت و پیداوار نے کھادکارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی ختم کرنےکی خبروں کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ سے قبل اہم استعفیٰ آگیا