خیبرپختونخوا: پولیس اور بیورو کریسی کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس اور بیوروکریسی کے ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنا بند کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائےسپیکر ٹاک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے رولنگ دیں، انہوں نے اعتراض اٹھایا ہے کہ پولیس والے کارروائی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈالتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 140 ارب روپے پولیس اور امن وامان کے لیے مختص ہیں اسے کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی