بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک بھی آن لائن ہیکنگ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک بھی آن لائن ہیکنگ کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ روبینہ دلیک کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، روبینہ دلیک نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی، انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں روبینہ دلیک نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے آن لائن عدم تحفظ کا احساس دلا دیا ہے، 2 دن میں مجھے مداحوں کے انسٹاگرام اور ای میلز پر پیغامات موصول ہوئے، قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے بتایا کہ میرا ایکس اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کے نام کی مٹھائی پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں مشہور
36 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں سفر میں ہوں اور نئی ماں کی زندگی گزار رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو چیک نہیں کرپائی، میں نے اطلاع ملنے پر دوبارہ لاگ ان ہونے کی کوشش کی، جو ممکن نہیں ہوسکا، تصدیقی سوالات بھی میرے ای میل ایڈریس پر موصول ہوئے، کافی کوشش کے بعد پتا چلا کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
ادکارہ نے یہ بھی کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی بہت اچھی نہیں ہے، میں پہلی نہیں ہوں جس کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، یہ واقعی عدم تحفظ کا احساس ہے، موجودہ حالات سے میں گھبرا نہیں رہی، بس فکر یہ ہے کہ مداح بے خبری میں کہیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں نہ پھنس جائیں۔